Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون پرستار نے اپنی جائداد سنجےدت کے نام کردی

نئی دہلی۔۔۔۔سنجے دت کی پرستار نے اپنی پوری جائداد، بینک میں جمع رقم ، بینک لاکر اور دیگر اشیاء سنجے دت کے نام کردی۔اس کا انکشاف اس وقت ہوا جب سنجے دت کی فین نشی ترپاٹھی کی موت ہوگئی۔نشی سنجے دت کو بیحد پسند کرتی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق ایکٹر نے فین کی دی گئی رقم میں سے کچھ بھی لینے سے انکار کردیا۔سنجے دت نے کہا کہ بطور ایکٹر ہمیں مختلف قسم کے پرستاروں کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔بعض سڑکوں پر تعاقب کرتے ہیں،گفٹ بھیجتے ہیں ،بچوں کو ہمارا نام دیتے ہیں، برتھ ڈے مناتے ہیں لیکن ممبئی کی اِس پرستار نے جو کیا اس سے میں حیران ہوں۔سنجے نے کہا کہ میں نشی ترپاٹھی کو نہیں جانتا اور نہ ہی ان سے کو ئی تعلق ہے۔ نشی کی عمر 62سال تھی ۔ سنجے کے وکیل سبھاش جادھو نے کہا کہ ترپاٹھی کی جانب سے سنجے کے نام وصیت کو نشی کے خاندان والوں کو واپس کرنے کیلئے تیار ہیں۔ واضح ہوکہ نشی اپنی 80سالہ ماں اور خاندان کے ساتھ ممبئی کے مالابار ہل علاقے میں 10کروڑروپے سے زیادہ قیمت کے 3بی ایچ فلیٹ میں رہتی تھیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -امبانی ہندوستان کے سب سے امیرترین

شیئر: