Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی ماہرین سعودی تعلیمی نظام کا جائزہ لیں گے

لندن: 10ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان ہونے والے تعلیمی اور تربیتی معاہدے کے بعد برطانوی ماہرین سعودی عرب کے تعلیمی نظام کا جائزہ لیں گے ۔
مزید پڑھیں:برطانوی بینکوں کی آرامکو کے شیئرز فروخت کرنے میں دلچسپی
 ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیم اور تربیت کے شعبے میں شراکت داری کے نئے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں ۔ برطانوی ماہرین سعودی تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانیوالے نصاب کا بھرپور جائزہ لے کر تجاویز پیش کرینگے ۔ سعودی وژن2030ء کے تحت ہونیوالی اصلاحی کوششوں کو مد نظر رکھتے ہوئے معاشرے میں خواتین کی شراکت داری کو یقینی بنایا جائیگا۔سعودی طلبہ کو تعلیم کے ساتھ مختلف ہنر سکھائے جائیں گے ۔ نصاب میں نئے مضامین بھی شامل کئے جائیں گے ۔ 
مزید پڑھیں:ولی عہد سے برطانوی وزیر خزانہ کی ملاقات
 

شیئر: