Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب صرف پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرینگے،خواجہ آصف

اسلام آباد... وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اب کسی اورکے مفادات کا تحفظ نہیں کرے گا۔ساری دنیا کو پتہ ہے داعش کون لیکرآیا۔داعش عراق سے نکل کر افغانستان میں آ گئی۔ منصوبے کے تحت مسلم ممالک کا شیرازہ بکھیرا جا رہا ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2002ءمیں امر یکہ کے آگے ہتھیار نہ ڈالتے تو آج یہ حال نہ ہوتا۔حکمرانوں نے اپنے مفادات کیلئے سمجھوتے کئے۔ ملک کے مفاد کو مدنظر نہیں رکھا گیا ، اب پاکستان صرف اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں مسلم امہ پر ظلم ہو رہا ہے ، ہمیں اپنے دشمن کی شناخت کرنا ہو گی۔امت مسلمہ کو دشمنوں کی ضرورت نہیں، مسلم ممالک کسی ایک مسئلے پر بھی متحد نہیں۔ہمیں دشمن کے سہولت کاروں کوبھی تلاش کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کی خواہش پاکستان کی ہے۔ ایوان میں امت مسلمہ کی موجودہ صورتحال پر بحث ہونی چاہیے، کل ہم بھی نشانہ بن سکتے ہیں اور ہم ان کے نشانے پر ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری قبول کی ہے۔سعودی عرب ہمارا دوست ہے لیکن ہم نے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی۔پاکستان کسی اور ملک اور طاقت کے مفادات کا تحفظ نہیں کرے گا۔صرف اپنے وطن کے مفادات کا تحفظ کر یں گے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا مہم بند ہونی چاہیے،ملیحہ

شیئر: