Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس نے اعتزاز احسن پر جرمانہ کردیا

لاہور...ڈبہ بند دودھ سے متعلق از خود کیس میں پیش نہ ہونے پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے جو نیئر وکیل کا لائسنس معطل اور اعتزاز احسن پر10 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ بڑے چیمبر سے تعلق کا یہ مطلب نہیں کہ آپ عدالتی کاروائی پر اثر انداز ہو کر من پسند فیصلہ لیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ا عتزاز احسن کہہ رہے ہیں کہ عدالت اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر رہی ہے ہمیں پتہ ہے کہ عدالت کادائرہ اختیار کیا ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس سربراہی میں3 رکنی فل بنچ نے از خودکیس کی سماعت کی۔میجی کمپنی کے مالک اور نیسلے کمپنی کے وکیل نے پیش ہو کر بتایا کہ ڈبوں میں بند دودھ نہیں فارمولا ملک ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جو دودھ ماں کے دودھ کا نعم البدل نہیں اسے دودھ کہہ کر کیسے فروخت کیا جا سکتا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ڈبوں پر واضح طور پر لکھا جائے کہ یہ ودھ کا متبادل نہیں بلکہ فارمولہ ہے۔اگر نیسلے کمپنی نے لاہور کے تمام ا سٹوروں سے اپنا اسٹاک نہ اٹھایا تو توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔چیف جسٹس نے کہا کہ فارمولا کے نام پر دودھ فروخت کرنے والی کمپنیاں اشتہار جاری کریں کہ وہ فارمولا فروخت کر رہی ہیں اگر ایسا نہ کیا تو عدالت اپنی جانب سے اشتہار جاری کرے گی۔ 
مزید پڑھیں:مجھے تنقید کی پروا نہیں،چیف جسٹس

شیئر: