Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر داخلہ نے محکمہ ٹریفک کے فیلڈ اسٹاف کو 25فیصد بونس دینے کی منظوری دیدی

ریاض ..... وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے محکمہ ٹریفک کے فیلڈ اسٹاف کو تنخواہ کا 25فیصد بونس کے طور پر دینے کا اعلان کیاہے۔ وزیر داخلہ نے محکمہ ٹریفک کے شعبہ ٹریفک ، شعبہ حادثات اور شعبہ سلامتی کے اسٹاف کیلئے بونس کی منظوری دی ہے۔دریں اثناءمحکمہ امن عامہ کے ترجمان نے بونس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کی ہدایت پر جن افراد کو بونس دیا جائیگا ان میں وہ اسٹاف بھی شامل ہے جنہیں فیلڈ مہمات دی جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ ٹریفک کے شعبوں میں کوئی شعبہ ایسا نہیں جس کا کام دفتری ہو۔

شیئر: