Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر چیف مارشل سہیل امان کیلئے اعلی ترین امریکی ایوارڈ

اسلام آباد... پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں امریکی حکومت کی طرف سے اعلی ترین ملٹری ایوارڈ لیجن آف میرٹ سے نوازا گیا۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز میں تقریب ہوئی ۔ امریکی فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے کمانڈر امریکی ائیر فورس سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل جیفری ایل ہیریجین نے اعزاز عطا کیا۔ امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ایل گولڈ فین نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔یہ اعزاز پاک فضائیہ کے سربراہ کو ان کی جرا¿ت مندانہ قیادت، دور اندیشی اور دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی جنگ میں غیر معمولی عزم و استقلال ،علاقائی و عالمی امن، استحکام یقینی بنانے کے لئے کی گئی کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ ایوارڈ پاک فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کا بھی اعتراف ہے۔امریکی فضائیہ کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ائیر چیف کے عزم اور پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کےلئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ امریکی فضائیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ذاتی طور پر ائیر چیف مارشل سہیل امان کی جانب سے اقدامات نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں:امریکہ سے اعلی سطح پر رابطے ہیں،تہمینہ جنجوعہ

شیئر: