Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات میں عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش

گجرات ... گجرات میں منگل کوتحریک انصاف کے جلسے کے دوران عمران خان کو جوتا مارنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ بچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان جلسے سے خطاب کرر ہے تھے کہ ان کی طرف جوتا اچھالا گیا جو ان کے پیچھے کھڑے علیم خان کو لگا ۔ علیم خان جوتا لگنے پر مسکراتے رہے۔ پچھلے3 دن میں عمران خان پر جوتے سے حملے کی یہ تیسری کوشش ہے۔دریں اثناء تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں۔ اس کی مذمت کرتے ہیں۔ چھوٹے لوگ چھوٹی چھوٹی حرکتیں کر رہے ہیں ۔ جوتا مارنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئیے۔ سیاسی جماعتوں کو ایسے لوگوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوتا مارنے والا سو فیصد ن لیگ کا کارکن ہوگا ۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جوتا پھینکنے کے واقعہ کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔ اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے ملزمان کا ریمانڈ

شیئر: