Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 33رنز سے شکست دیدی

شارجہ: ایک دن آرام کے بعد پی ایس ایل کی ٹیمیں پھر سے شارجہ کے تاریخی میدان میں آمنے سامنے ہیں۔چوتھے مرحلے کے آغاز میں 25ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 33رنز سے ہرا دیا۔ ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ لیوک رونچی اور جے پی ڈومنی نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا ۔ لیوک رونچی نے نصف سنچری اسکور کی، 36 گیندوں پر 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔لیوک رونچی مین آف دی میچ رہے۔ ایلکس ہیلز نے 46رنز کی اننگز کھیلی۔حسین طلعت نے 36رنز بنائے۔کپتان مصباح الحق کی بیٹنگ کے بغیر ہی اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4وکٹوں پر 185رنز بنا کر پہلے بیٹنگ کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ ملتان سلطانز کے عمر گل نے 2 جبکہ عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں لمبی اننگز نہ کھیل سکے۔ ابتدائی 4 کھلاڑی جلد پویلین واپس چلے گئی ۔ سلطانز کی جانب سے پولارڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور یونائیٹڈ کے بولرز کو میدان کے چاروں اطراف شارٹس لگائیں اور 6چھکے ، 5چوکے لگا کر47گیندوں پر 73رنز کی اننگز کھیلی ،پولارڈ کی برق رفتار اننگز بھی ملتان سلطانز کوشکست سے نہ بچا سکی۔ ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 19.1اوور میں 152 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سمت پٹیل، عماد بٹ، شاداب خان اور فہیم اشرف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد سمیع نے ایک وکٹ حاصل کی۔ دونوں ٹیموں نے ٹیم میں2،2 تبدیلیاں کیں۔ اسلام آباد کی ٹیم میں انگلینڈ سے آئے ایلکس ہیلز اور عماد بٹ کو شامل کیا گیا جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں روس وائٹلی اورعمر گل کو شامل کیا گیا۔پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانزنے گروپ مراحل کے میچز مکمل کرکے 9 پوائنٹس حاصل کئے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں پہلے نمبر پر ہے۔

شیئر: