Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنک فوڈزاور کولڈرنگ موٹاپے کا سبب بنتی ہیں‎

دنیا کے بہت سے ممالک میں بھوک غربت اور افلاس پایا جاتا ہے تاہم دنیا میں موٹاپے سے متاثرہ افراد کی تعداد بھوک سے متاثر افراد کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے .  امریکا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ہر تین میں سے ایک امریکی موٹاپے کا شکار ہے ۔ دنیا میں موٹاپے جیسی بیماری کا سب سے زیادہ شکار میکسیکو ہے اسی لیے مکسیکنز کو دنیاکی سب سے موٹی قوم کہا جاتا ہے ۔
نیند کی کمی صحت پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہے  اور موٹاپے کا سبب بنتی ہے .   نیند کی کمی کے باعث ایک ہفتے میں  وزن میں ایک کلو  کا اضافہ ہوسکتا ہے ۔ جنک فوڈز اور کولڈرنک بھی وزن کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ اگر آپ ایک کولڈرنک  کے ساتھ ایک برگر کھا لیں تو اس میں موجود کیلوریز کو جلانے کے لیے آپ کو سات گھنٹے کی  واک  درکار ہوگی ۔ ٹیکساس میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق کولڈ ڈرنک پینے والے افراد کا موٹاپا کولڈرنک  نہ پینے والوں کی نسبت 70 فیصد تیزی سے بڑھتا ہے .  ایک اور تحقیق کے مطابق جنک فوڈ  اور مرغن غذائیں کھانے سے لاحق ہونے والا موٹاپا عمر کو گھٹا دیتا ہے جبکہ وہ افراد جو سادہ اور تازہ غذائیں کھاتے ہیں موٹے لوگوں کے مقابلے میں لمبی زندگی گزارتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آپ کا وزن ضرورت سے زیادہ ہے تو آپ کو نیوزی لینڈ میں رہائشی ویزا نہیں مل سکتا ۔ ایک سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں کم تعلیم یافتہ افراد موٹاپے کا شکار ہیں جبکہ غریب ممالک میں زیادہ تعلیم یافتہ افراد اس بیماری کا شکار ہیں . 

شیئر: