Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھاپ کی استری اور فانوس کی صفائی ‎

بھاپ کی استری کو صاف کرنے کے لئے اس کے سوراخ کو کسی پن یا پیپر کلپ کی مدد سے صاف کریں ۔ اگر پھر بھی بھاپ خارج  نہ ہو تو استری کے ٹینک کے اندر آدھی پیالی سفید سرکہ اور آدھی پیالی پانی کا محلول ڈال کر استری کو چلائیں   جب تک  تمام محلول  بھاپ بن کر ختم نہ ہو ۔ اس طرح کرنے سے استری صاف ہو جائے گی اگر نہ ہو تو  یہ  عمل ایک  سے زائد بار کریں ۔
اگر آپ فانوس کو چھت سے بغیر اتارے صاف کرنا چاہتی ہیں تو پہلے فانوس کے نیچے فرش پر پرانے تولیے بچھادیں ۔ تولیوں  کے اوپر اخبار پھیلا دیں  ۔ پھر فانونس کے بلب کے او پر چھوٹے چھوٹے پلاسٹک بیگ باندھ دیں تاکہ بلب کے اندر نمی نہ جائے ۔ اب  شیشے صاف کرنےوالے سپرے کو پورے فانوس پر اچھی طرح اسپرے  کریں  تاکہ ساری مٹی بہہ کرنیچے گر جائے ۔ اب آپ چاہیں تو کسی نرم کپڑے سے چمکالیں  یا یونہی سوکھنے دیں . 

شیئر: