Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزیرہ دنیا بھر میں دہشتگرد سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے، امریکی رکن کانگریس

واشنگٹن۔۔۔امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ریپبلیکن پارٹی کے رْکن ایوانِ نمائندگان ٹیڈ پو نے کہا ہے کہ الجزیرہ دنیا بھر میں دہشتگرد سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے ۔ایک انٹرویو میں اْنھوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ الجزیرہ ٹی وی امریکی قانون کے مطابق دستاویزات میں اپنی شناخت ’’غیر ملکی ایجنٹ‘‘ کے طور پر درج کرائے۔ٹیڈ پو نے کہا کہ الجزیرہ بنیادی طور پر دہشت گردی اور مختلف دہشت گرد گروپوں کی تعریف میں ملوث ہو کردنیا بھر میں دہشت گرد سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے۔اْنھوں نے کہا کہ قطر کے ساتھ اْسکے مراسم کو مدنظر رکھتے ہوئے الجزیرہ کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے۔اْنھوں نے کہا کہ اِس ضمن میں اٹارنی جنرل سیشنز کے جواب کا انتظار ہے۔
 

شیئر: