Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت مند بچے مستقبل محفوظ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں اسکول کینٹینز کی چیکنگ کی۔غیر معیاری اشیاءخوردونوش مہیا کر نے پر 17 کینٹینیز سیل کر دی گئیں۔ناقص صفائی اور غیر معیاری اجزاءکے استعمال پر 168 کو جرمانے کئے گئے جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 279 کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز رافعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے محفوظ خوراک کے حوالے سے والدین اور بچوں کی آگاہی کےلئے مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں اسکول کینٹینوں کی چیکنگ کی ،کولا ڈرنکس، تلی ہوئی اشیاء، چورن کی موجودگی پر لاہور میں 8، راولپنڈی میں 5 اور ملتان میں 4 کینٹینوں کو سیل کر دیا گیا ۔ ناقص صفائی اور غیر معیاری اجزاءکے استعمال پر 168کینٹینز کو بھاری جرمانے اور 279 کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔ اے ڈی جی آپریشنز کا  مزید کہنا تھا کہ ا سکول کینٹینوں پر 14 اگست 2017ء سے پنجاب فوڈ اتھارٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن فوڈ ا سٹینڈرڈ ریگولیشن لاگو کیا جا چکا ہے جس کے تحت معیاری اشیاءکی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سرکاری اور نجی ا سکولوں کی کینٹینوں کی چیکنگ کی گئی۔ 
قانون کے تحت ا سکول کینٹینوں پر صرف گرین اور یلو کیٹیگری میں اشیائے خوردونوش رکھنے کی اجازت ہے۔ کولا، انرجی ڈرنکس، گٹکا، چھالیہ سمیت سرخ کیٹیگری میں شامل اشیائے خوردونوش کی فروخت پر مکمل پابندی ہے۔ اسکول انتظامیہ کینٹین پر قوانین کے مطابق معیاری اشیاءکی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے والدین سے گزارش کی ہے کہ بچوں کو ترجیحا ًگھر سے لنچ بکس دیکر بھیجیں۔ 
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: