Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لہسن کان کا درد دور کرنے میں مفید

لندن ..... برطانوی ماہرین نے لہسن کو کان کا درددور کرنے میں مفید قرار دیدیا۔ برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے اوراس کی وجہ سے جسم میں کئی طرح کی بیماریاں ختم ہوتی ہےں جبکہ سوزش سے بھی نجات ملتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر کان تکلیف میں ہو تو رات کو سونے سے قبل لہسن کے ایک ٹکڑے کو کاٹ کر کان میں رکھ لیں صبح کان کے درد سے مکمل نجات ہو گی۔ ماہرین کا کہناہے کہ جوجراثیم کان میں انفیکشن کا باعث بنتے ہیں لہسن انہیں ختم کردیتاہے ۔یاد رہے اس سے قبل یہ نسخہ جنرل آف میڈیکل سائنس میں ایک چینی ماہرنے اپنے مقالے میں شائع کیاتھا۔ اس تحقیق کےساتھ ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگرکسی قسم کی الرجی ہو تو اس نسخے کو آزمانے سے پہلے ڈاکٹرز سے ضروررجوع کریں جبکہ اس طرح کے نسخے بچوں پر آزمانے سے گریزکریں۔

شیئر: