Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل کے 4مراحل کے بعد ٹیموں کی حتمی پوزیشن

 
دبئی: یو اے ای میں کھیلے جانیوالے پی ایس ایل 3کے ایونٹ کے ابتدائی 4مراحل کے اختتام پر ٹیموں کی حتمی پوزریشن واضح ہو گئی ہے۔لاہور قلندرز کی ٹیم گزشتہ 2لیگ کی طرح اس بار بھی ایونٹ سے آوٹ ہونے میں پیش پیش رہی اور آخری پوزیشن حاصل کی۔ اس سال داخل ہونے والی نئی ٹیم ملتان سلطانز نے اس کا ساتھ دیا جبکہ ایونٹ کے آغاز میں ملتان سلطانز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اسے بلیک ہارس کا نام دیا جا رہا تھا کہ پلے آف مرحلے تک ضرور رسائی حاصل کرے گی لیکن کھلاڑیوں کی انفرادی ناکامی کے ساتھ ساتھ قسمت نے بھی ملتان سلطانز کا زیادہ ساتھ نہیں دیا۔تمام 6ٹیموں کے 10،10میچز مکمل ہو جانے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر حتمی پوزیشن واضح ہو گئی ہے جس میں ٹاپ پر رہنے والی ٹیم7میچ جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ ہے اس کے بعد دوسرے نمبر پر کراچی کنگز ہے جس نے لیگ کے آخری میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو یکطرفہ میچ کے بعد ہرا کر یہ پوزیشن حاصل کی۔دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کا نمبر تیسرا ہے جبکہ کپتان سرفراز احمد کے خطرناک عزائم کے ساتھ چوتھے نمبر پر کوئٹہ یونائیٹڈ کی ٹیم ہے۔ پلے آف کا پہلا میچ 18مارچ کو دبئی میں جبکہ 2میچز20اور 21مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور اور فائنل معرکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گا جس کے تمام انتظامات تقریبا مکمل کر لئے گئے ہیں۔

شیئر: