Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وٹامن ڈی امراض قلب سے بچاؤ میں مددگار‎

وٹامن ڈی  ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ امراض قلب سے بچاؤ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ یہ دل میں موجود شریانوں کو لچکدار اور تندرست بناتا ہے  اور جسم کی اندرونی سوزش اور انفیکشن کو کم کرنے میں  مدد دیتاہے۔ طبی ماہرین کے مطابق شریانوں کی سختی اور تنگی سے ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں وٹامن ڈی ان  بیماریوں  کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے۔ انسانی جلد دھوپ کو جذب کر کے قدرتی طور پر وٹامن ڈی بناتی ہے  . اسکے علاوہ مچھلی ، انڈے کی زردی ، دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات اور اناج بھی وٹامن ڈی فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں ۔وٹامن ڈی کی کمی  ہارٹ اٹیک ، اسٹروک ،  دل کا دورہ پڑنا اور شریانوں کے مسائل کے خطرات کو بڑھا دیتی  ہے ۔ قلبی امراض سے بچنے کے لیے خون میں تیس نینو گرام فی ملی لیٹر وٹامن ڈی ہونا ضروری ہے ۔

شیئر: