Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے کے ایل ایف کے زیر انتظام جدہ میں شہدائے کشمیر و حضرت بل کانفرنس

 جدہ..... جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام شہدائے کشمیر و حضرت بل کانفرنس منعقد کی گئی ۔ صدارت کے فرائض جے کے ایل ایف جدہ کے سینئر نائب صدرسردار غلام فرید نے ادا کئے۔ مہمان خصوصی چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سردار صغیر خان ایڈوکیٹ تھے۔تقریب میں جے کے ایل ایف کے سینئر رہنما سردار پرویز ،سینئر وائس چیئرمین سردار اشفاق خان ، خورشید متیال ،سابق چیئرمین جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز مولانا ارشاد الحق ، سیکریٹری جنرل خورشید متیال، سردار زرین ، راجہ ریاض و دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین جے کے ایل سردار صغیر خان ایڈوکیٹ نے شہدائے کشمیر و شہدائے حضرت بل کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاسی جدوجہد کا بنیادی نکتہ انسانیت اور انسانی وقار کی سربلندی ہے۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 70 برس سے کشمیری قوم کے ساتھ ساتھ جھوٹ بولا جا رہے۔ حق خودارادیت ہوتا ہی غیر مشروط ہے۔ ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اقوم متحدہ کے چارٹر کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ زرمبادلہ کی مد میں زرہ برابر بھی مظفرآباد کی حکومت کو کچھ نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے دوٹوک مطالبہ کیا کہ کشمیر میں تمام تر قدرتی وسائل ، زرمبادلہ اور دیگر وسائل مظفرآباد کی حکومت کا استحقاق ہے اس کے حوالہ کئے جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست میں کشمیریوں کے خون کی جوہولی کھیلی جا رہی ہے اسے فوری بند کیا جائے۔چیئرمین جے کے ایل ایف سردار صغیر خان ایڈوکیٹ نے وادی کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ظلم و ستم کی بھرپور مذمت کی۔ انہوں نے جے کے ایل ایف جدہ کے منتظمین کو کامیاب پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ پروگرام سے جے کے ایل ایف کے سینئر رہنما سردار پرویز خان، جموں کشمیر کمیونٹی اوور سیز کے وائس چیئرمین سردار اشفاق،جے کے ایل ایف کے سینئر رہنما سردار عظمت اے خان، جموں کشمیر کمیونٹی اوور سیز کے سیکریٹری جنرل خورشید متیال ، جے کے ایل ایف گلف زون کے سابق آرگنائزر قمر حمید ، ایس ایل ایف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے سابق ممبر تیمور چغتائی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

شیئر: