Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائن، ہوٹل میں آگ لگنے سے4 افراد ہلاک

منیلاـــ۔۔۔ فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے سبب4 افرادہلاک ہوگئے۔ اطلاعات ہیں کہ ریسکیو کارروائیاں اِس وقت بھی جاری ہیں اور ایک درجن سے زائد افراد اب بھی ہوٹل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ آگ ’واٹر فرنٹ منیلا پویلین ہوٹل‘ کی دوسری منزل پر اتوار کے روز لگی جہاں مرمت کا کام جاری تھا۔ ساڑھے3 سو کمروں والے اس ہوٹل سے بقیہ تمام مہمانوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔

شیئر: