Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر لیاقت حسین تحریک انصاف میں شامل

  کراچی ...معروف اینکر اور سابق وزیر عامر لیاقت حسین باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ پیر کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے  عامر لیاقت کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا مقابلہ اسٹیٹس کو کی جماعتوںسے ہے۔ پنجاب کا بجٹ زیادہ تر لاہور پر خرچ ہوتا ہے۔ جنوبی پنجاب میں 30برس سے ایک اسپتال نہیں بنا۔ عوام پر سرمایہ کاری کرنے والے ممالک ترقی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی والے تحریک انصاف کو ایک موقع دیں ۔تحریک انصا ف کراچی میں تبدیلی لائے گی ۔عامر لیاقت نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان کا دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں ۔ تحریک انصاف میں آنے میں دیر کردی۔ عمران خان پاکستان کے لئے کام کر رہے ہیں۔ کرپشن کے خلاف کام کررہے ہیں۔ کرپٹ مافیا کے خلاف لڑائی میں ساتھ ہیں۔میرا آخری مقام تحریک انصاف ہی تھا۔ اب کسی پارٹی میں نہیں جاوں گا۔ میں نے عمران خان کو نہیں، پاکستان کو جوائن کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں تیزی کے ساتھ تبدیلی کو دیکھ رہا ہوں۔ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کراچی میں کلین سوئپ کرے گی۔
مزید پڑھیں:نواز اور زرداری کرپٹ ترین لوگ ہیں،عمران

شیئر: