Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: پیپلز پارٹی پختونخوا کے زیر اہتمام ورکر کنونشن کا انعقاد

یہ الزام سراسر غلط ہے کہ پی پی پی اسٹیبلشمنٹ کے آگے جھک گئی ہے ،روز اول سے ڈکٹیٹروں کے خلاف رہی ہے ، نجم الدین
 ذکاء اللہ محسن۔ ریاض
ریاض: پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا ریاض ریجن کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ کنونشن کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ سینیٹ میں ایک مرتبہ پھر پیپلزپارٹی کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوا ہے جس سے جمہوریت کی بالادستی قائم ہوئی اور ایک چھوٹے صوبے سے چیئرمین چنا گیا ہے۔ یہ الزام سراسر غلط ہے کہ پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ کے آگے جھک گئی ہے کیونکہ پیپلزپارٹی روز اول سے ڈکٹیٹروں کے خلاف رہی ہے اور جمہوری اقدار کی امین سمجھی جاتی رہی ۔
وفاقی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ اپنی ہی حکومت میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے اور آئے روز سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہی ہوتی ہے جو کسی صورت مناسب نہیں ۔اقامہ رکھنا اور اس پر کاروبار کرنا اور پھر اسی اقامے پر کرپشن کے محل کھڑے کرنا ملک وقوم کو دھوکا دینا نہیں تو اور کیا ہے۔
فاٹا کے حوالے سے نجم الدین خان نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک فاٹا کے لوگوں کے ساتھ استحصال کیا جا رہا ہے اور ان کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، باقی ملک کسی حد تک ترقی کر چکا مگر فاٹا کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا ہے۔ آج بھی جب قومی اسمبلی میں بل جمع کروایا گیا تو اس کو مولانا فضل الرحمان نے نہ صرف بحث کرنے کیلئے مناسب سمجھا بلکہ اس کو پاس کروانے کی راہ میں بھی روڑے اٹکائے۔
ورکرز کنونشن سے محمد خالد رانا، عبدالکریم، سردار عبدالرزاق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: