Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر116کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں کاروبار بند

  کراچی... پاکستان میں ڈالر پھر مہنگا ہوگیا۔ 6 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ ڈالر کے انٹربینک اور اوپن ریٹ بڑھ کر 116 روپے تک پہنچ گئے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید و فروخت ہی بند کردی گئی ۔فاریکس ڈیلرز نے کہا ہے کہ جب تک مارکیٹ مستحکم نہیں ہوتی اوپن مارکیٹ میں ڈالر فروخت نہیں کریں گے۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافے سے ایک دن میں قرضوں کا حجم 800 ارب روپے تک بڑھ گیا ۔ ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے اعتراف کیاکہ ڈیمانڈ اور سپلائی سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔
مزید پڑھیں:بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے،مفتاح اسماعیل
 

شیئر: