Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : عمارت میں آتشزدگی ، دھواں بھر نے سے 2 خواتین زخمی

جدہ ..... شہری دفاع نے شہر کے شمالی علاقے الفیصلیہ کی ایک عمارت میں لگنے والی آگ پر قابوپالیا۔ آگ کے سبب عمارت میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے 2خواتین شدید متاثر ہوئیں جنہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال پہنچا گیا گیا ۔ شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے بتایا کہ ابتدائی شواہد سے آتشزدگی کے بارے میں مجرمانہ فعل کے شک پر متعلقہ اداروں کو مطلع کیا گیا جو واقعے کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کر رہے ہیں ۔ دھوئیں سے زخمی ہونے والی خواتین کے بارے میں کرنل سرحان کا کہنا تھا کہ فلیٹ میں شدید دھواں بھر جانے کی وجہ سے دونوں خواتین کو انتہائی نازک حالت میں باہر نکالا گیا جن میں سے ایک کی عمر70 جبکہ دوسری کی 30 برس کے قریب ہے ۔ عمارت میں کثیف دھوئیں کے سبب شہری دفاع کے اہلکاروں کو بھی انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ اہلکاروں کو خصوصی ماسک اور آکسیجن سیلنڈرز فراہم کئے گئے ۔ 

شیئر: