Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کا دورہ امریکہ، اہم عہدیداروں سے ملاقات شامل

واشنگٹن:ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دورہ امریکہ کے دوران نائب صدر مائیک پنس کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر ، وزیر دفاع جیمز میٹس اور کانگریس کے ارکان سے بھی ملاقات کرینگے۔واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے کے مطابق ہفتے کو شہزادہ محمد بن سلمان بوسٹن روانہ ہونگے۔ 
مزید پڑھیں:شہزادہ محمد بن سلمان سے گہری دوستی ہے، ٹرمپ
بعدازاں 26مارچ کو نیویارک میں مالیاتی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کرینگے۔ اس دوران اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیوگوتریس سے بھی ملاقات کرینگے۔30مارچ کو وہ لاس اینجلس اور سان فرانسسکو میں گوگل، ایپل کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیدارو ںکے علاوہ اسلحہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے عہدیداروں سے بھی ملیں گے۔
مزید پڑھیں:ولی عہد کے بیرون ملک دورے عالم اسلام کے لئے مفید ہوں گے، علماءکونسل
سیاٹل میں امیزون کمپنی کے عہدیداروں سے ملاقات بھی ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ دورے کے اختتام پر 7اپریل کو ہیوسٹن میں تیل کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے انکی ملاقات ہوگی۔ 
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: