Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راج ببر بھی کانگریس سے مستعفی؟

نئی دہلی ..... کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی جانب سے کانگریس کے قدیم رہنماﺅں کو اپنے عہدے سے الگ کرنے کے بیان کے بعد ان لوگوں نے از خود اپنے عہدے چھوڑنا شروع کردیئے ہیں۔ گوا کانگریس کے سربراہ کی حیثیت سے شانتا رام نائیک کے استعفے کے بعد اب یوپی کانگریس کے سربراہ راج ببر نے منگل کو رات گئے اپنے عہدے سے استعفے کا اعلان کردیا۔ یہ قیاس آرائیاں بھی ہورہی ہیں کہ گجرات کانگریس کے سربراہ بھرت سولنکی بھی استعفیٰ دینے والے ہیں۔ راجیہ سبھا کے انتخابات سے صرف 3دن قبل راج ببر نے استعفیٰ دیا حالانکہ اب تک اس بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔ کانگریس ذرائع نے کہا کہ ابھی انکا استعفیٰ قبول کئے جانے کے مرحلے میں ہے اور اپنے جانشین مقرر ہونے تک وہ کام کرتے رہیں گے۔

شیئر: