Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مین آف دی پی ایس ایل کا اعزاز کامران اکمل کا منتظر

لاہو:قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بارش کے بعد کامران اکمل بھی چوکے چھکوں کی خوب بارش کر دی، کراچی کنگز کے خلاف صرف 17گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنا دی۔ پشاور زلمی کے اوپنر نے 8 چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے صرف 27 گیندوں کا سامنا کیا اور 77 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ کامران اکمل 424 رنز بنا کر پی ایس ایل تھری کے ٹاپ ا سکورر بھی بن گئے۔ان کے بلے نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھی رنز اگلنے کا سلسلہ جاری رکھا تو مین آف دی پی ایس ایل کا اعزازکامنتظر ہے۔انہو ںنے پی ایس ایل کے 29ویں میچ میں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے تاریخی گراونڈ پرلاہور قلندرز کے خلاف 61گیندوں پر 7چھکے اور 11چوکوں کی مدد سے 107رنز کی اننگز کھیل کر پی ایس ایل 3کی پہلی سنچری بھی بنائی اور اپنی ٹیم پشاور زلمی کو 7وکٹوں سے جتوا دیا تھا۔ پشاور زلمی کے اوپنر نے پی ایس ایل کی تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔قذافی ا سٹیڈیم میں بادلوں کے بعد کامران اکمل بھی خوب گرجے برسے اور کراچی کنگز کے بولروں پر خوب برسے۔ انہوں نے صرف 17 گیندوں پر پی ایس ایل کی تیز ترین نصف سنچری بنائی۔پہلی وکٹ کی شراکت میں کامران اکمل نے آندرے فلیچر کے ساتھ مل کر 107 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کی۔پی ایس ایل کے فائنل میں ان کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر نیوزی لینڈ کے لیوک روئنچی سے ہے دیکھتے ہیں ان دونوں اوپنرز میں کون بازی لیجاتا ہے، مین آف دی پی ایس ایل ٹورنامنٹ کے اعزاز کیلئے بھی کامران اکمل کا نام سرفہرست ہے۔

شیئر: