Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیر خوار کی سانس کی نالی میں پھنسی پن نکال لی گئی

طائف .... شاہ فیصل جنرل اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے 10 ماہ کے بچے کی سانس کی نالی میں پھنس جانے والی پن نکال لی ۔ پن 7 سینٹی کی تھی جو بچے کے دل کے قریب پہنچ چکی تھی ۔ سبق نیوز کے مطابق شاہ فیصل جنرل اسپتال میں ایک شیر خوار بچے کو لایا گیا جس کے والدین نے بتایا کہ پن بچے نے نگل لی ہے ۔ ڈاکٹروں نے فوری طور پر بچے کا طبی معائنہ کیا اور پن کی لوکیشن دریافت کرنے کے بعد اینڈواسکوپی کے ذریعے پن نکالنے میں کامیاب ہوگئے ۔ ا س ضمن میں ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ والدین کم سن بچوں کے بارے میں لاپروائی نہ برتیں ۔ بچوں کے اطراف ایسی اشیاءنہ رکھیں جو وہ منہ میں لے سکیں ۔ اگرکوئی ایسا واقعہ ہو توفوری طور پر اسپتال سے رجوع کریں ۔ 

شیئر: