Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردوں کی باقیات کا خاتمہ کر رہے ہیں،پاکستان

  اسلام آباد...پاکستان نے افغان حکومت اورریزالیوٹ سپورٹ مشن پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خاتمے کے لئے مزیدا قدامات کریں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا کو بریفنگ میں واضح کیاکہ پاکستان نے افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانوں کی مسلسل نشاندہی کی ہے۔ یہ بات اطمینان کا باعث ہے کہ امریکہ یہ معاملہ حل کررہا ہے تاہم مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں منظم دہشت گرد گروپ موجود نہیں ۔ دہشت گردوں کی باقیات کے خاتمے کےلئے معلومات پر مبنی کارروائیاں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف حتمی کارروائی کےلئے خفیہ معلومات کا تبادلہ کرے۔
مزید پڑھیں:امریکہ سے زیادہ توقعات نہ رکھی جائیں،عبدالباسط

شیئر: