Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں سیٹ اپ کا معاملہ نومبر تک جا سکتا ہے،شیخ رشید

لاہور... عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ کا مرحلہ 60یا90دن میں مکمل ہوتا ہوا دکھائی نہیں دیتا یہ معاملہ نومبر تک جاتا ہوا دیکھ رہا ہوں ۔اگر یہ اس سے آگے جارہا ہے تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے ۔حکمران چیئرمین سینیٹ کے پیچھے اس لئے پڑے ہیں کیونکہ انہیں علم ہے کہ اگرنواز شریف اورمریم نواز کو سزا ہو گی تو یہ معاملہ اپیلوں سے ہوتا ہواصدر مملکت کے پاس جائے گا ۔ اس وقت تک صادق سنجرانی یہ عہدہ سنبھال چکے ہوں گے ۔ لاہور میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری چیئرمین نیب سے درخواست ہے کہ وہ تمام طرح کے کیسز کو حتمی شکل دیں ۔ایل این جی کے کیس کو جلد سے جلد دیکھیں ۔ انہوںنے کہا کہ نگران حکومت اس وقت ملک کا سب سے بڑا ایشو ہے ۔ جوڈیشل مارشل لاءکی بات آئین و قانون کے مطابق کی ہے ۔جوڈیشل مارشل لاءکی بات کا مقصد یہ ہے کہ شفاف انتخابات کےلئے چیف جسٹس خود نگراں وزیراعظم اوروزرائے اعلیٰ لگائیں ۔ بے شک ریٹائرد ججز لگا دیں ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا مسئلہ ہے سمجھ نہیں آتی کس طرح ایک ماہ میں فیصلے ہوں گے ۔چیف جسٹس صاحب خود نگراں سیٹ اپ کا اعلان کریں نہیں وگرنہ انہوںنے پاکستان کے لئے جو کچھ بھی کیا ہے وہ سب ضائع ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایک آزاد گروپ اور بلوچستان سے ایک آزادد پارٹی باہر آئے گی ۔ آصف علی زرداری اور نواز شریف الگ الگ ہیں لیکن خورشید شاہ اور نواز شریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ چوہدری نثار کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اب بہت تاخیر ہو چکی ۔ اب جو بھی فیصلہ کرنا ہے انہوںنے خود کرنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں آج تک کوئی بھی ایمنسٹی سکیم کامیاب نہیں ہوسکی ۔سوئس بینکوں سے لوگوں نے پیسے نکلوا کر دوسرے ممالک میں منتقل کر لئے۔ اب اب بہت دیر ہوچکی ہے ۔اگر صرف نواز شریف کی لوٹی ہوئی دولت ہی پاکستان میں واپس آجائے تو باقی تمام مجرموں اور کرپٹ عناصر پر خوف طاری ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں:جوڈیشل مارشل لا لگایا جائے ،شیخ رشید

شیئر: