Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فکسنگ اسکینڈلز کے سزا یافتہ محمد آصف دبئی سے ڈی پورٹ

دبئی:اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد آصف نے اپنی سزا تو پوری کرلی ہے لیکن ان کا ستارہ بدستور گردش میں دکھائی دے رہا ہے اور وہ مسائل اور مشکلات سے باہر نہیں آ رہے۔محمد آصف کو گزشتہ روز دبئی میں ائیرپورٹ پرمشکل کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں ڈی پورٹ کردیا گیا اور چند گھنٹے ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی حراست میں بھی رہے ،وہ شارجہ میں ٹیپ بال ٹورنامنٹ کھیلے بغیر وطن واپس آگئے۔2007 ءمیں بھی آصف کو دبئی ایئرپورٹ پر پولیس نے اس وقت حراست میں لیا تھا جب ان کی جیب سے منشیات برآمد ہوئی تھی۔ان دنوں وہ آئی پی ایل کھیل کر براستہ دبئی وطن واپس آرہے تھے ۔ وہ 2 ہفتے دبئی پولیس کی حراست میں رہے تاہم اس وقت کے چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف نے خصوصی کاوش سے انہیں رہائی دلوائی۔ گزشتہ دنوں محمد آصف نے شارجہ میں ٹیپ بال ٹورنامنٹ کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا تاہم جب وہ دبئی ایئرپورٹ پر اترے تو امیگریشن حکام نے انہیں دبئی میں داخلے کی اجازت نہیں دی۔ اس دوران وہ امیگریشن حکام کی حراست میں رہے اور بعدازاں انہیں ڈی پورٹ کرکے پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔ محمد آصف کے مطابق جب وہ دبئی پہنچے تو وزارت خارجہ کا لیٹر مانگا گیا جو ابوظبی سے ملنا تھا۔انہوں نے بتایا کہ 'میری کلیئرنس ہونے کے بعد ویزہ ملا تھا لیکن لیٹر نہ ہونے کی وجہ سے داخل ہونے کی اجازت نہیں مل سکی۔محمد آصف اسپاٹ فکسنگ کیس کے بعد ڈوپ ٹیسٹ میں بھی سزا کاٹ چکے ہیں۔ قومی سیزن میں واپڈا کی جانب سے کھیلنے والے بولر کو پی ایس ایل کے تینوں ایڈیشن میں بھی کسی ٹیم نے معاہدہ نہیں کیا۔ میچ ونر بولر کا کیریئر کبھی اداکارہ وینا ملک اور کبھی کرکٹ اسکینڈلز کی زد میں رہاہے۔
 

شیئر: