Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب جیسے قانون کو ہوا میں اڑا دینا چاہیے،نواز شریف

  اسلام آباد... سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں چاہتے۔ مارشل لا دور کے قوانین کو ایک ہی مرتبہ ختم کردینا چاہئے ۔جمہوریت کے لئے قیمت ادا کی اورکر رہا ہوں۔زرداری دور میں میمو گیٹ اسکینڈل میں نہیں پڑنا چاہیے تھا ۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ایک سفیر نامزد کرتا ہے نیب کی جانب سے اس کا نام ای سی ایل میں ڈالاجا رہا ہے۔سوال پیدا ہوتا ہے یہ سب کون کر رہا ہے۔2002 سے پہلے نیب کو بری طرح ہمارے خلاف استعمال کیا گیا۔ خدشہ ہے نیب کو پھر اسی طرح ہمارے خلاف استعمال کیا جائے گا۔ نیب جیسے قانون کو ہوا میں اڑا دینا اور ملیا میٹ کردینا چاہیے۔ سیاستدانوں کو بلیک میل کرنے اور ان کی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لئے یہ قانونان بنایا گیا تھا۔ اب بھی اسے سیاستدانوں کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس بات کا احساس آج تجربات کے بعد ہو رہا ہے۔ نیب سے بہتر قانون لایا جانا چاہیے۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ سب جانتے ہیں میں سگنل لینے والا بندہ نہیں ہوں۔ میری اپنی سوچ اور آئیڈیا لوجی ہے۔ پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ امپائر کی انگلی کی طرف نہیں دیکھوں گا۔ ووٹ امپا ئر کی انگلی سے نہیں عوام کے انگوٹھے سے ملتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے انٹرویواور ڈاکٹرائن کے حوالے سے جو باتیں ہورہی ہیں وہ سن رہا ہوں۔
مزید پڑھیں:نیب سیاستدانوں کو ذلیل کرنے کے لئے ہے ،فضل الرحمان

شیئر: