Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں وزیر اعظم بنایا گیا تو خوشی ہوگی، جمالی

    ڈیرہ مراد جمالی...سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی منتخب وزیراعظم نہیں بلکہ بنائے گئے ۔وزیراعظم کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے دوبارہ انتخاب کرانے کا مطالبہ غیر آئینی ہے۔ ویسے چیئرمین سینیٹ کا تعلق چھوٹے صوبے بلوچستان سے ہے۔ اس لئے بہت سے لوگوںکو تکلیف ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نے حلف اٹھایا ہے۔ اس لئے انہیں ایسی بات نہیں کرنی چائیے ۔سندھ اور بلوچستان کو ہمیشہ اقتدار سے باہر رکھا گیا ۔ میری مسلم لیگ سے خاندانی وابستگی رہی ہے لیکن اب ن لیگ سے کوئی وابستگی نہیں۔ متحدہ مسلم لیگ بلوچستان کا قیام لایا گیا تو ن لیگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔ نواز شریف کے پچھلے اور موجود سیاسی حالات کا جائزہ لیا جاے تو نواز شریف کے مستقبل کا نتیجہ خود نکل آئے گا ۔ڈیرہ مراد جمالی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے انہوںنے کہا کہ ملک کی خدمت کے لئے نگراں وزیراعظم بنایا گیا تو خوشی کی بات ہوگی لیکن ایسا دکھائی نہیں دیتا ۔ پاکستانی ہوں پاکستان ہے تو ہم ہیں امید پر دنیا قائم ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں 2018 کے عام انتخابات دور تک نظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ ا پنا پہلا الیکشن پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر لڑا تھا۔ میرے والد نے میرا ہاتھ بھٹو ہاتھ میں دیا تھا ۔ پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی ہمارا تعلق رہا ہے۔
مزید پڑھیں:سیاسی بحران پیدا کئے جا رہے ہیں،فضل الرحمان

شیئر: