Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہلت ِ عمل زیادہ نہیں ،سعد رفیق

لاہور... وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ باہمی محاذ آرا ئی منزل ِ مراد سے بہت دور لے جائےگی۔اپنی غلطیوں کو تسلیم کر کے آئین، قانون اور انصاف سے آگے بڑھنا ہو گا۔ مہلت ِ عمل زیادہ نہیں ہے ۔مسلم لیگ (ن) کو کمزور بنانا ریا ست پاکستان کو کمزور بنانا ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کے الفاظ ناقابل قبول تھے۔ تکلیف میں اپنا کنٹرول کھونا ٹھیک نہیں ۔نہال کی عدالتی معافی قابل ِ تحسین اور اعلی ظرفی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لئے آئین پر مکمل عملدر آمد کے سوا کوئی شارٹ کٹ نہیں۔نواز شریف کے سوا کسی لیڈر نے کبھی کو غلطی تسلیم کی۔پاکستان کو تقسیم در تقسیم کرنے کا کھیل بند نہ کیا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔ آپس میں دست و گریباں ہیں اور بیرونی دشمن تماشا ہے ۔ سعد رفیق نے کہا کہ پانامہ ایشو پر عدالت اور نواز شریف کو آمنے سامنے کھڑا کرنے والوں نے پاکستان سے زیادتی کی۔نااہلی بددیانتی اور غداری کے جھوٹے سرٹیفکیٹ دلوانے والوں نے خدا کو جواب بھی دینا ہے۔
مزید پڑھیں:توہین عدالت کیس،نہال ہاشمی کو معافی مل گئی

شیئر: