Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنہاسفر کرنیوالی خواتین کیلئے ٹرینوں میں 6نشستیں مخصوص

جھانسی۔۔۔۔ٹرینوں میں تنہا سفر کرنیوالی خواتین کیلئے ترجیحی بنیادوں پر خالی برتھ ریزروکی جائیں گی۔ایک پی این آر نمبر پر اگر ایک خاتون یا گروپ میں خواتین ہیں تو ان تمام کیلئے ایکسپریس اور میل ٹرینوں کے سلیپر اور اے سی کوچ میں 6سیٹیں محفوظ ہونگی۔ اس سلسلے میں ریلوے بورڈ نے تمام زون کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹرین میں تنہا سفر کرنیوالی خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر خالی برتھ دستیاب کرایا جائے۔شمال وسطی ریلوے کے جھانسی ڈویژن کے پی آر اومنوج کمار سنگھ نے بتایا کہ ریلوے بورڈ کی ہدایت پرٹکٹ سسٹم کو اپ گریڈ کرلیا گیا ہے۔ تنہا سفر کرنیوالی خواتین کیلئے سلیپر اور اے سی کوچ میں 6سیٹیں مخصوص کردی گئی ہیں جنہیں مذکورہ خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی۔واضح ہو کہ یہ سہولت صرف انہی خواتین کو ملے گی جن کے پی این آر نمبر پر خاتون مسافر ہونے کے ساتھ تنہاسفر کرنے کی بات درج ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - -سیلنگ کے خلاف آج دہلی میں ہڑتال

شیئر: