Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی کے بارے میں یورپی موقف میں پیشرفت نہیں ہوئی،یلدرم

استنبول۔۔۔ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ترکی کے بارے میں موقف میں مثبت پیشرفت نہیں ہوئی۔ ترکی اور یونین کے درمیان در پیش مسائل یورپی یونین کی جانب سے کھڑی کردہ رکاوٹیں ہیں جن کی وجہ سے ترکی میں یونین پر اعتماد کا فقدان پیدا ہوا ہے۔استنبول میںآک پارٹی کے قائم مقام چیئرمین و وزیر اعظم ترکی بن علی یلدرم نے پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے  خطاب میں کہا کہ ترکی نے یورپی یونین کو دیئے گئے تمام تر وعدوں کو پورا کیا ہے تاہم یورپی یونین نے ہمارے شہریوں کیلئے ویزے کی آ سانیاں دینے  کے وعدے کو پورا نہیں کیا۔

شیئر: