Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکمراں جماعت کی کچھ تنظیمیں امبیڈکر کے مجسمے توڑ رہی ہیں، اکھلیش

لکھنؤ....  سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتے کو یوگی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی پولیس حزب اختلاف کے لیڈروں کو پریشان کررہی ہے۔ ان پر جھوٹے الزامات لگا کر مقدمات قائم کررہی ہے۔ اکھلیش نے تعلیم دوستوں کے سلسلے میں کہا کہ ہماری حکومت نے انکے مسئلے کا جو حل نکالا تھا اس پر وہ لوگ راضی تھے لیکن الیکشن کا اعلان ہوجانے کے بعد اس پر عمل در آمد نہیںہوا تھا۔ آخر یوگی حکومت اس پر عمل کرنے سے کیوںکترا رہی ہے۔ جہاں تک سوال امبیڈکر کا مجسمہ تورنے کا ہے اس سلسلے میں اکھلیش نے واضح طور پر کہا کہ حکمراں جماعت کی کچھ تنظیمیں مطلق العنان ہوچکی ہیں اور وہ یہی کام کررہی ہیں، اسکے پیچھے یوگی حکومت کھڑی ہے۔ وہ اپنی ناکامیوں پر پردہ دالنے کے لیے عوام کی توجہ بٹانے کی کوشش کررہی ہے۔ اکھلیش لوہیا ٹرسٹ میں تقریر کررہے تھے ۔ سماج وادی سربراہ نے کہا کہ آج بی جے پی حکمرانی والی حکومتوں میں فرقہ وارانہ فسادات عروج پر ہیں ،دلتوں کو گجرات میں کوڑے مارے جارہے ہیں تو بہار میں نتیش حکومت اقلیتوں اور پسماندہ اقوام پر مظالم ڈھا رہی ہے۔ آخر مرکزی حکومت یہاں اپنا کوئی نمائندہ کیوں نہیں بھیجتی جو فرقہ وارانہ تشدد کا آکر جائزہ لے۔ بنگال میں تو گورنر آسنسول پہنچ گئے لیکن بہار اور گجرات کے سلسلے میں وزیراعظم مودی خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں۔

شیئر: