ہندنے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیردیں،پاکستان
اسلام آباد... ترجمان دفتر خارجہ نے کشمیر میں بے گناہ نوجوانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندکی جانب سے معصوم کشمیریوں کا قتل عام انسانی حقوق چارٹر سے مذاق ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا کہ آج کشمیر میں سفاک اور المناک دن ہے ۔معصوم کشمیریوں پر قابض فورسز کے مظالم جاری ہیں۔ہندنے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیردیں ۔کشمیرلہولہو ہے۔ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے ایک دن میں 12 بے گناہ کشمیری شہید ہوگئے۔ معصوم کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے ۔