Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی حکومت میں گوشت کی برآمدات پھل پھول رہی ہے،لنگا ریڈی

بنگلور۔۔۔ گئو کشی پر پابندی کو لیکر بی جے پی کے ’’دہرے معیار‘‘پر سخت تنقید کرتے ہوئے کرناٹک کے وزیر رام لنگا ریڈی نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی کے دور حکومت میں ملک میں گائے کے گوشت کی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔کرناٹک کے دورے کے موقع پر بی جے پی کے صدر امیت شاہ اور یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیانات کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی جانور کا مارنا صحیح نہیں ۔ دونوں رہنماؤں نے کہا تھا کہ اقتدار میں آنے پر وہ ملک کی ریاستوں میں گئو کشی پر مکمل پابندی لگا دینگے جبکہ ہمارا ملک گائے کے گوشت کا دنیا میں دوسرا بڑا ایکسپورٹر ہے۔ لنگا نے سوال کیا کہ بی جے پی رہنماؤں نے گوشت کی برآمدات پر روک کیوں نہیں لگائی؟انہیں گایوں سے پیار ہے توپہلے گایوں کے گوشت پر پابندی لگائیں۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد عالمی سطح پر گائے کا گوشت ایکسپورٹ کرنے والے ممالک میں ہندوستان تیسرے نمبر پر تھا تاہم اب وہ دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -یوکو بینک میں19.03کروڑ کا گھپلہ

شیئر: