Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس سینٹ جرمین نیمار کے بغیر ڈومیسٹک لیگ چیمپیئن بن گیا

پیرس: فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین نے اپنے برازیلی اسٹار نیمار کے عدم موجودگی کے باجود مسلسل پانچویں مرتبہ ڈومیسٹک لیگ جیت لی۔پی ایس جی نے موناکو کو 0-3سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ریکارڈ فیس کےساتھ بارسلونا سے پیرس سینٹ جرمین کلب منتقل ہونے والے نیمار جونیئر لیگ میچ میں زخمی ہونے کے بعد ان دنوں کلب ٹیم سے باہر ہیں تاہم ان کا کلب اس دھچکے سے سنبھلنے کے بعد ڈومیسٹک لیگ میں فتوحات کا سلسلہ جارے رکھے ہوئے ہے ۔نیمار کے حصول کا بنیادی مقصد پیرس سینٹ جرمین کو یورپ کے سب سے بڑے فٹبال ٹورنامنٹ چیمپیئنز لیگ میں فتح دلانا تھا تاہم نیمار ٹیم کو کوراٹر فائنل تک نہیں پہنچا سکے اور زخمی ہو کر باہر ہو گئے ہیں۔ خدشہ ہے کہ روس میں منعقدہ ورلڈ کپ2018ء میں برازیل بھی ان کی خدمات سے محروم ہو سکتا ہے۔ادھر کوپا ڈی لا لیگ کے فیصلہ کن میچ میں ایڈنسن کیوانی اور اینجل ڈی ماریا کے عمدہ کھیل نے کلب کو پانچویں مرتبہ چیمپیئن بننے کا موقع فراہم کیا۔ڈی ماریا نے 2گول کئے اور بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

شیئر: