Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیٹوک ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کریو کی ٹانگ طیارے کے وہیل میں پھنس گئی

 لندن.....  مقامی گیٹوک ایئرپورٹ پر ایک عجوبہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایئرپورٹ کے زمینی عملے کے  ایک رکن کی ٹانگ ایک طیارے  کے وہیل میں پھنس گئی۔ حادثے کے فوری بعد مقامی اسٹاف اسکی مدد کیلئے دوڑا  اور جو تصاویر جاری ہوئی ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ جس طیارے سے یہ حادثہ پیش آیا اسے ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں نے گھیر رکھا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کارکن کی ٹانگ بری طرح سے زخمی ہوئی ہے۔ مگر کتنی زخمی ہے اسکی طبی حد سامنے نہیں آسکی۔ اسے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے یہ واقعہ روسی ایئرلائنز روسیا  کے طیارے کیساتھ پیش آیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ  اس طیارے پر جو ٹیکسی کرتے وقت رن وے پرحادثے سے دوچار ہوا200مسافر سوار تھے۔ حادثے کیوجہ سے پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوگئی۔ایئرپورٹ پر موجود ایک مسافر فلورا کا کہناہے کہ اسے ایئرپورٹ کے عملے کے ایک رکن نے بتایا کہ انکی پرواز میں کچھ تاخیر ہوگئی ہے کیونکہ طیارہ ایک کارکن پر چڑھ گیا ہے جبکہ صورتحال  ایسی نہیں تھی۔ حادثے کے بعد طیارے کو دو گھنٹے  تک رن وے پر کھڑا رہنا پڑا۔ طیارے کی پرواز میں تاخیر کے سبب اس میں سوار تمام مسافروں کو شبینہ قیام کے لئے رہائش فراہم کردی گئی اور طیارے کا معائنہ شروع ہوگیا جبکہ اسپتال میں داخل کارکن کی حالت کے بارے میں بھی لوگ تشویش میں مبتلا رہے۔
مزید پڑھیں:- - - -اسرائیلی ہونے پر شرمندگی محسوس کر ر ہا ہوں، کمنٹیٹر

شیئر: