Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میامی اوپن ٹینس: جان اسنر نے فائنل جیت لیا

 میامی: امریکی ٹینس کھلاڑی جان اسنر نے میامی اوپن کے فائنل میں ایلکس زویریو کو شکست دے کی کیریئر کا پہلا ماسٹرز ٹائٹل جیت لیا ۔ 2006کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب دنیا کے 4ٹاپ کھلاڑی اس ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ تک نہیں پہنچ سکے ۔ عالمی نمبر ون راجر فیڈرر کے علاوہ سابق نمبر ون نوواک ڈوکوچ ابتدائی 2راونڈز ہی میں باہر ہو گئے تھے۔ رافیل نڈال نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا جبکہ اینڈی مرے اور اسٹینیسلاس واورینکا بھی نہیں کھیلے۔ امریکی ٹینس اسٹار نے اپنے جرمن حریف کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست سے دوچار کیا۔پہلے سیٹ میں تو زویروو نے مقابلہ کیا اور اسکور7-6تک پہنچا تاہم اگلے دونوں سیٹ اسنر نے4-6اور4-6سے جیت کر ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔دلچسپ بات یہ کہ میامی اوپن سے پہلے اس پورے سیزن کے دوران اسنر صرف ایک میچ جیت سکے تھے لیکن 32سالہ کھلاڑی نے اس ٹورنامنٹ میں صف اول کے کئی کھلاڑیوں سمیت بہترین ٹینس اسٹارز کے خلاف کامیابیاں سمیٹ کر بتا دیا کہ ابھی ان کی ٹینس باقی ہے۔

شیئر: