Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالتی کارروائی براہ راست دکھائی جائے ،مریم نواز

  لاہور...سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ احتساب عدالت کی تمام کارروائی کو براہ راست نشر کیا جائے تاکہ قوم کو سچائی کا پتہ چل سکے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف پورا مقدمہ واٹس ایپ پر تیار ہوا۔ اس کا کوئی بھی ریکارڈ موجود نہیں ۔دریں اثناءمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ4 اپریل سیاہ تاریخ ہے۔ منتخب وزیر اعظم کو پھانسی دینے، جلا وطن کرنے، ان کے خلاف مقدمے بنانے اور ان کے خاندان کو دہشت زدہ کرنے کی روایت ختم ہونی چاہیے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ صبح سے رات تک عدالتوں میں بٹھادیاجاتا ہے۔ جب ساری حکومت پر مقدمات بنا دیئے جائیں گے تو کام کون کرے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہوئی ، ان کی ریڈیو تھراپی جاری ہے۔ جب وہ مکمل ہوگی تو معلوم ہوگا کہ مرض کی نوعیت کیسی ہے۔
مزید پڑھیں: جنرل باجوہ سچی بات کرتے ہیں، شہباز شریف

شیئر: