Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: تارکین کی ترسیلات زر پر ٹیکس کا بل مسترد ہونے کا امکان

کویت(محمد عرفان شفیق)کویتی حکومت پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پرتارکین وطن کی ترسیلات زر پر عائد ٹیکس کا بل مسترد کردے گی۔کویتی سرکاری ذرائع کے مطابق غیرملکی کارکنوں کی ترسیلات زر پر ٹیکس کا قانون نا منظور کرنے میں حکومت کے پاس متعدد بنیادی توجیہات ہیں۔
مزید پڑھیں:کویت نے غیرملکیوں کی ترسیلات زر پر ٹیکس نافذ کردیا
 وزارت خزانہ کے ماہرین کا موقف ہے کہ تارکین وطن پر کی ترسیلات زر پر ٹیکس کے نفاذ سے ملک میں مالی استحکام کمزور ہوسکتا ہے، اس سے کویت کی ساکھ متاثر ہوگی، منی لانڈرنگ کے انسداد میں کمزوری ہوگی، ترسیلات زر کے لئے بلیک مارکیٹ کا قیام ہوگا،غیر ملکیوں کی ترسیلات زر کی نگرانی ممکن نہیں ہوگی اور غیر ملکی سرمایہ کاری بھی متاثر ہوگی۔واضح رہے کہ 2017ءمیں کویت میں مقیم غیرملکیوں نے 4.1بلین دینار کی ترسیلات زر کی تھیں جو 2016ءکے مقابلے میں 10فیصد کم ہے۔پارلیمنٹ کی قانونی کمیٹی کے ترجمان کے مطابق تارکین کی ترسیلات زر پر ٹیکس نافذ کرنے کا بل منسوخ کردیا گیاہے۔
کویت کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: