انتخابات میں تمام جماعتوں کو پھینٹی لگاوں گا،عمران خان
راولپنڈی... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 2018 نئے پاکستان اور تبدیلی کا سال ہے۔نوجوان تحریک انصاف کا ممبر بن کر میری ٹیم کا حصہ بنیں۔ راولپنڈی میٹرو ٹرین پر اربوں روپے خرچ کردیئے گئے ۔اس سے آدھے پیسوں سے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکتا تھا۔ کپتان ہوں مجھے مقابلہ کرنا آتا ہے۔آئندہ انتخابات میں تمام جماعتوں کو پھینٹی لگاوں گا۔مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی بری طرح ہارےں گی۔ہرے پاسپورٹ کی پوری دنیا میں عزت کرائیں گے۔ اتوار کو عمران خان نے راولپنڈی میں ممبر سازی مہم کے سلسلے میں مختلف کیمپوں کا دورہ کیا اور ممبر سازی مہم کا جائزہ لیا۔ پیرودہائی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک بھائی فوج و عدلیہ کو گالیاں اور دوسرا خوش کررہا ہے۔ شریف خاندان عوام کا پیسہ چوری کر کے باہر لے جاتا ہے لیکن اس کرپٹ مافیا اور ٹولے کا آئندہ انتخابات میں خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو منصوبہ مال بنانے کےلئے بنایا گیا ۔راولپنڈی میٹرو ٹرین پر اربوں روپے خرچ کردیئے گئے ۔ اس کے آدھے پیسوں سے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکتا تھا۔ ہماری حکومت ہوتی تو راولپنڈی میں میٹرو کا پیسہ ا سکولوں اور صاف پانی پر لگاتا۔انہوں نے کہا کہ2018 کا سال تبدیلی اور انتخابات کا سال ہے۔گزشتہ 22 سال سے اس میچ کا انتظار کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولے کا خاتمہ ہوگا ۔ مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی بری طرح ہارےں گی۔