Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی برادری شامی شہریوں کے تحفظ کیلئے ذمہ داری پوری کرے، سعودی عرب

ریاض ..... سعودی وزارت خارجہ نے شام کے علاقے دوما میں بشار حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے حملوں پر سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ وزارت خارجہ کے ذرائع نے کہا کہ نہتے شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے حملوں میں درجنوں شہریوں کی ہلاکت جن میں معصوم بچے اور خواتین شامل ہیں انتہائی افسوس ناک ہے ۔ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلا ف ورزی ہیں۔ ذرائع کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اس الم ناک سلسلے کو روکا جائے اور شامی بحران کا پ±ر امن حل تلاش کیا جائے جس کی بنیاد جنیوا 1 اعلامیہ اور سلامتی کونسل کی قرار داد 2254 کے مطابق ہو۔ عالمی برادری شام میں شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے اپنی ذمہ داری کو پورا کرے۔ دریں اثناء او آئی سی کی جانب سے بھی دوما پر کیمیائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مشرقی غوطہ میں معصوم شہریوں کی ہلاکت پر اپنے رنج و الم کا اظہار کیاگیا ۔ 

شیئر: