Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این آر او طرز کا نیا قانون لانے کا فیصلہ

اسلام آباد... سابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت اور مشاورت سے وفاقی حکومت نے احتساب عدالت میں شریف خاندان کی کرپشن مقدمات کی کارروائی کو غیر موثر کرنے کیلئے نیا آرڈیننس نافذ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ اگلے 48گھنٹے میں صدر ممنون ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر نیب آرڈیننس2018ءکو نافذ کر دینگے۔ حکومتی ذرائع نے بتا دیا کہ نئے آرڈیننس کے تحت ملک میں جاری احتسابی عمل کو فوری طور پر روک دیا جائے گا ۔ احتساب عدالت میں ملک کی اشرافیہ کے خلاف جاری کارروائیاں بھی فوری طور پر روک دی جائیں گی۔ آرڈیننس میں کیا جائے گا کہ ملک کے اندر عام انتخابات کی تکمیل تک نوازشریف ان کے خاندان اور دیگر اشرافیہ کے افراد کے خلاف جاری احتسابی عمل فوری طور پر روک دیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ آرڈیننس کے نفاذ کے سلسلہ میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پیپلزپارٹی کی بھی حمایت حاصل ہے۔ نئے آرڈیننس کےلئے حتمی مشاورت جاتی امراءمیں نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے آرڈیننس کے تحت ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو احتساب کے مقدمات کے ریکارڈ کا جائزہ لے گی ۔ عدالتوں میں مقدمات داخل ان کی اجازت سے ہوں گے۔آرڈیننس کا مقصد بتایا گیا ہے کہ عام انتخابات میں ملک خزانہ کو لوٹنے والے افراد کو بھی موقع دیا جائے گا۔ عام انتخابات کے بعد قائم ہونے والی حکومت اس آرڈیننس کا جائزہ لے گی۔ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد نیب کا ادارہ اور احتساب عدالتیں قائم ہونگی۔
مزید پڑھیں:سب کا احتساب ہو گا،چیف جسٹس ثاقب نثار

شیئر: