Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی:وین ڈرائیور ذہنی مسائل کا شکار ہے،وزیر داخلہ

برلن.... جرمنی میں کئے جانے والے حملے کا ذمہ دار ایک ذہنی مسائل کا شکار شخص تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزمونسٹر میں ایک ریستوران کے باہر عام افراد پر وین چڑھا دینے والے مشتبہ حملہ آور کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ ذہنی مسائل کا شکار ایک جرمن شہری ہے۔ حملہ آور سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ ایسے بہت سے اشارے ملے ہیں کہ مشتبہ حملہ آور ذہنی مسائل سے دوچار تھا۔ تاہم اس سلسلے میں انتہائی محتاط انداز سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔
 

شیئر: