Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی کے رکن اسمبلی پر زیادتی کا الزام،خاتون کا اقدام خود کشی

لکھنؤ۔۔۔۔بی جے پی کے رکن اسمبلی پر زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے خاتون نے وزیر اعلیٰ کی رہائش کے باہر خود کشی کی کوشش کی ۔ خاتون کا الزام ہے کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی اور اس کے ساتھیوں نے اس سے زیادتی کی ۔ اپنی تکلیف بیان کرنے کیلئے پولیس سے لیکر اعلیٰ حکام تک شکایت کی لیکن کوئی اثر نہیں ہوا ۔خاتون کا کہناتھا کہ اب اس کے سامنے کوئی چارہ نہیں بچااور اہل خانہ کے ہمراہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے کھڑی ہوکر خود کشی کی کوشش کی ۔ وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے بچالیا۔ خاتون نے کہا کہ اب اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لہذا بی جے پی کے رکن اسمبلی کو گرفتار کیا جائے ورنہ وہ اپنی جان دیدے گی۔
مزید پڑھیں:- - - - -دنیا کے سفر پر نکلے روسی سائیکلسٹ پردیہاتیوں کا حملہ

شیئر: