Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط میں سیٹھ عابد عزیز کے اعزاز میں تقریب

عشائیہ میں سماجی اور شخصیات کی شرکت، موجودہ حالا ت پر گفتگو
* * * *
جی ایس ایو ب ۔ خمیس مشیط
مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے نائب صدر سیٹھ عابد عزیز گزشتہ دنوں عسیر ریجن کے دورے پر خمیس مشیط آئے تو ان کے اعزاز میں راؤ محمد اویس اوراسلم خان نے ایک عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
    تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سیٹھ عابد عزیز نے پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات پر تفصیلی گفتگو کی۔ مسلم لیگ (ن) کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سیاسی منظر سے ہٹانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ نواز شریف ایک نظریہ کا نام ہے۔ عوام 2018ء کے الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کا استعمال کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ترقی کی رفتار قابل ذکر ہے۔
    معروف سماجی شخصیت اور فیصل آباد کنگز کے چیئرمین قربان علی بھٹی نے بھی سیٹھ عابد عزیز سے ملاقات کی اور کرکٹ کے فروغ کیلئے ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ملاقات میں کہا کہ عسیر ریجن میں کرکٹ عروج پر ہے ۔ آپ کے تعاون سے مزید بہتری آئیگی ۔ راؤ محمد اویس اور اسلم خان نے سیٹھ عابد عزیز، احسن وحید، قربان علی بھٹی اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -کشمیریوں کی ہندوستانی فوج کے ہاتھوں شہادت عا لم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہے، چوہدری شہباز حسین

 

شیئر: