Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں مقیم 40 ہزار ہندوستانی انجینیئرز کو واپسی کا خطرہ

کویت .... کویت میں نئے قوانین کے پیش نظر 40 ہزار کے قریب ہندوستانی انجینیئروں کا واپسی کا خطرہ لاحق ہو گیا۔ ہندوستانی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نئے کویتی قوانین محنت کے مطابق ہر انجیئنیر کو اپنا روزگار جاری رکھنے کےلئے کویتی انجینئرنگ کونسل سے این او سی حاصل کرنا ہوگا ۔ کونسل کی جانب سے جاری این او سی کے بعد انڈین انجینئیر وں کا اقامہ تجدید ہو گا ۔ اس ضمن میں کویتی اخبا ر کا کہنا ہے کہ کویت میں مقیم ہندوستانی انجینیئر وں کی اسناد کو انتہائی باریک بینی سے جانچ کے مراحل سے گزارا جائے گا جس کے بعد ان ہی انجینئرز کو این او سی جاری کیا جائے گا جنہوں نے ہندوستان کے مستند اداروں سے تعلیم حاصل کی ہوگی ۔

شیئر: