Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان عوامی سوسائٹی کے تحت ’’یومِ پاکستان‘‘ کی تقریب

پاکستان کے معروف تجزیہ نگاروں اور مشاہیر کے افکار و خیالات، ملی نغمے، ڈاکٹر وحید اظہر، کرنل اکرام اللہ اور فردوس جمال کی گفتگو
* * * *  
محمد عرفان شفیق ۔ کویت
 
کویت میں پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیرِ اہتمام یومِ پاکستان انتہائی جوش و جذبے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹر وحید اظہر، کرنل اکرام اللہ اور فردوس جمال نے تقریب کے شرکاء سے براہ راست گفتگو کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
    تقریب کا آغاز حافظ عبدالرشید نے تلاوت قرآنِ پاک سے کیا، نعت رسولِ مقبول کی سعادت محمد اعجاز مغل نے حاصل کی۔ پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے متحرک کارکن چوہدری الف دین اورمعروف کویتی شہری عبداللہ الکندری نے تحریک آزادی پاکستان کے موضوع پر انتہائی مدلل گفتگو کی۔انٹرنیشنل اسکول و کالج آف پاکستان کے طالبِ علم شہروز زاہد اور کویت میں مقیم معروف فنکار سعید ہزاروی نے بانسری کے ذریعے ملی نغمے پیش کر کے ہال میں موجود پاکستانیوں کے دل موہ لیے اور تقریب میں جوش اور ولولہ پیدا کر دیا۔ معروف شاعر کاشف کمال اور یوتھ ونگ سوسائٹی کے میاں محمد آصف نے نظامت کے فرائض ادا کرتے ہوئے تحریک پاکستان میں طلبہ  کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ننھے مقررعاصم عظیم اور مومنہ جمیل نے تحریک آزادی اور یومِ پاکستان کے موضوع کو پْرجوش انداز میں تقریر کی صورت پیش کیا۔
    معروف کالم نگار محمد فیصل نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے پاکستان کی موجودہ صورتحال کی خوب عکاسی کی اور ملک دشمن عناصر کو آڑے ہاتھوں لیا۔
     پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے میڈیا سپروائزر عطا الٰہی نے مشاہیر تحریک پاکستان کے کردار کو خوبصورت ڈاکومنٹری کی صورت میں پیش کیا، جسے حاضرین نے خوب سراہا اور تعریف کی۔
    سفارت خانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر عمر جاوید نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کویت میں پاکستان عوامی سوسائٹی کی بیداری شعور مہم، کمیونٹی میں جاری مثبت سرگرمیوں اور سلام پاکستان کی عظیم الشان تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
    پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے صدر سید جعفر صمدانی ایڈوکیٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک فلاحی اسلامی مملکت بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی سرگرمیاں شعور، اسلام اور پاکستان کیلئے وقف کر دیں۔ انہوں نے پاکستان عوامی سوسائٹی کے تمام اراکین اور ذمہ داران کو یومِ پاکستان کی باوقار تقریب کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
     تقریب کے آخر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے صدر حاجی عبدالرشید نے امتِ مسلمہ کے اتفاق اورپاکستان کی سربلندی کیلئے دعا کی اور پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے مشن کو فروغ دینے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔     تقریب کے اختتام پرحاضرین کیلئے پْرتکلف عشائیے کااہتمام کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -نواز شریف عوامی مسائل حل کرسکتے ہیں، مرزا لطاف حسین

شیئر: