Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی کی بے راہ روی سے تنگ شوہرنے زہر کھالیا

بٹالہ۔۔۔۔پنجاب کے بٹالہ قصبہ میں ایک شخص نے بیوی کے ناجائز تعلقات سے دلبرداشتہ ہوکر زہر کھاکر خود کشی کرلی۔اطلاع کے مطابق لوپریت سنگھ کی شادی 8سال قبل ہوئی تھی اور شادی کے بعد بیوی نے علاقے کے ایک شخص میجر چند کے ساتھ تعلقات استوار کرلئے جس کی خبر لوپریت سنگھ کو ملی تو اس نے بیوی کو دوستی سے باز رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم وہ بازنہیں آئی۔ دونوں میں روزانہ لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے ۔ گزشتہ روز اس نے بیوی کی نافرمانی سے تنگ آکر زہر کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ بیوی اور اس کے دوست کوگرفتار کرکے قانونی کارروائی شرو ع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -دلتوں پر مظالم کیخلاف کانگریس کا ’’ہلہ بول ‘‘دھرنا

شیئر: